بنگلہ دیش نے سری لنکا کو پہلا ون ڈے 6وکٹوں سے ہرا دیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)بنگلہ دیش نے سری لنکا پہلا ون ڈے میچ 6وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ۔ مہمان ٹیم 48.5اوورزمیں255رنز پر آئوٹ ہو گئی ۔ بنگلہ دیش نے کپتان کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت ہدف چار وکٹوں پرپورا کرلیا ۔ کپتان نجم الحسین شنتو 122اور مشفیق الرحیم73رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ نجم الحسین شنتو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔