سپورٹس کے نئے دور کا آغاز ہو چکا‘بڑے مقابلے ہونگے : فیصل ایوب
لاہور(سپورٹس رپورٹر) صوبائی وزیرکھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس سہولیات کا دورہ کیا ہے، فیصل ایوب کھوکھر نے کہا سپورٹس کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے،سپورٹس کے میدانوں میں اب بڑے مقابلے ہوں گے،ہمارا مقصد کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود ہے،وزیرکھیل پنجاب نے مزید کہا ہے کہ نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں انٹرنیشنل سطح کی سپورٹس سہولیات موجود ہیں۔