افتخار احمد جیسن رائے سے الجھ پڑے میچ ریفری نے جرمانہ کردیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے راؤنڈ کے آخری میچ میں ملتان سلطانز کے کھلاڑی افتخار احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر جیسن رائے سے الجھ پڑے۔ملتان سلطان کے افتخار احمد پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔افتخار احمد نے تیسرے اوور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر جیسن روئے کے آؤٹ ہونے کے بعد غلط جملوں کا استعمال کیا تھا۔