محسن نقوی آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے آج دبئی روانہ ہونگے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی آی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے آج جمعرات کو دبئی جائیں گے۔ محسن نقوی آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیساتھ ساتھ سائیڈ لائن پر دیگر بورڈز حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔آئی سی سی کے اجلاس میں بھارتی بورڈ کے نمائندوں سے بھی بات چیت ہونے کا امکان ہے۔ اجلاس میں امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے انتظامات کا جائزہ لیا جائیگا اگلے سال پاکستان میں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی کے انتظامات پر بھی بات ہو گی۔آئی سی سی بورڈ میٹنگز کے ساتھ چیف ایگزیکٹو میٹنگ بھی شیڈول ہے۔