• news

ڈرین ڈی سیلٹنگ کا پہلا سائیکل 15 اپریل دوسرا سائیکل 15 جون تک مکمل کر لیا جائیگا

 لاہور(خبر نگار)ڈائریکٹرجنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے واسا ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ ایم ڈی واسا غفران احمد نے واسا کے تمام ونگز کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔ واسا کے انفراسٹرکچر، ٹیوب ویلز، فلٹریشن پلانٹس، سولرائزیشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔ریونیو ڈیش بورڈ، سکاڈا سسٹم، ریکوری ڈیش بورڈ، جی آئی ایس س سمیت آئی ٹی بیسڈ اصلاحات بارے بریفنگ دی۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے بتا یا مون سون سے قبل نالوں کی ڈی سلٹنگ کا عمل جاری ہے۔ ڈرین ڈی سیلٹنگ کا پہلا سائیکل 15 اپریل جبکہ دوسرا سائیکل 15 جون تک مکمل کر لیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن