نواز دور حکومت میں پاکستان نے ترقی کی منازل طے کیں :رانا تنویر
فیروزوالہ( نامہ نگار)وفاقی وزیر برائے صنعت وتجارت وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ہمیشہ حلقہ انتخاب کے عوام کی خدمت اور تعمیر وترقی بلا امتیاز وتفریق کی ہے یہی وجہ ہے کہ حالیہ انتخابات میں عوام نے ووٹ کی طاقت سے ہمیں اپنا نمائندہ منتخب کیا ہے جبکہ دوسری طرف وفاق اور پنجاب میں نواز لیگ کی حکومت بننے سے عوام میں خوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے اور عوام کی طرف سے ان حکومتوں کوبھرپور حمایت کا عمل بھی جاری ہے۔ قوم کو معلوم ہے کہ نواز لیگ کے ہر دور حکومت میں پاکستان نے ترقی کی منازل طے کیں۔ سی پیک کے منصوبے پرتیزی سے کام آگے بڑھایا گیامہنگائی کی شرح میں کمی واقع ہوئی۔لوڈشیڈنگ ختم اور اب بھی ترقی کے اس عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔ وزیر اعظم میاں شہباز شریف مربوط لائحہ عمل کے تحت حکومتی امور چلائیں گے۔ ان خیالات انہوں نے مسلم لیگ (ن )کے رہنما پیر صفدر حسین کی طرف سے دی گئی افطاری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔رانا تنویر حسین نے کہاکہ ملک سے مہنگائی بے روزگاری کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے(ن) لیگ نے انتقامی نہیں بلکہ ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کی ہے۔