• news

اہم شاہراہوں ، مارکیٹوں میں مخصوص حدود کے اندر ریڑھی بانوں کو کاروبار کی اجازت 

لاہور (خبر نگار)ڈی سی لاہور و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ رافعہ حیدر کی ہدایت پر شہر کی تمام اہم شاہراہوں پر مخصوص حدود میں لائن مارکنگ کی نگرانی جاری ہے۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ اہم شاہراہوں اور مارکیٹوں میں مخصوص حدود کے اندر ریڑھی بانوں کو کاروبار کی اجازت دی گئی ہے۔ زونل افسران اور انفورسمنٹ عملہ مخصوص حدود میں کاروباری سرگرمیوں کی پابندی کو یقینی بنا رہا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن