مولانا فضل الرحیم اشرفی عمرہ کی سعادت حاصل کرکے وطن واپس پہنچ گئے
لاہور(خصوصی نامہ نگار) جامعہ اشرفیہ لاہورکے مہتمم و قرآن بورڈ حکومت پنجاب کے چیئر مین مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی اور صاحبزادہ مولانا حافظ زبیرحسن عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ وہ آج حسب سابق جامعہ اشرفیہ لاہور میں دوپہر ساڑھے 12 بجے جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کریں گے۔عمرہ کی سعادت کے دوران حرمین شریفین میں ملک کی ترقی و استحکام،امن وسلامتی،غزہ فلسطین،کشمیراوربرما سمیت دیگر ملکوں کے مظلوم مسلمانوں کی فتح و آزادی کیلئے خصوصی دعا ئیں کیں۔