شہر میں ٹیپا کا غیر قانونی سائن بورڈز کیخلاف آپریشن شروع
لاہور(خبر نگار)ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر شہر میں ٹیپا نے غیر قانونی سائن بورڈز کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے۔ گزشتہ رورز ٹیپا عملے نے مختلف علاقوں میں غیرقانونی سائن بورڈز کے خلاف کارروائی کر کے 3 درجن سے زائد املاک سے غیرقانونی سائن بورڈز ہٹا دیئے۔ ٹیپا ٹیموں نے پہلے مرحلے میں جیل روڈ،ایم ایم عالم روڈ، حالی روڈ، نور جہاں روڈ، لبرٹی مارکیٹ گول چکر اور محمود قصوری روڈ پرلگے غیرقانونی سائن بورڈز ہٹا دیئے۔