• news

دہریت آج کے دور کا بڑا فتنہ ،نوجوان امہ کا قیمتی اثاثہ ہیں:حسن محی الدین  

لاہور( خصوصی نامہ نگار ) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شہرِ اعتکاف کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ خصوصی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ دہریت آج کے دور کا بڑا فتنہ ہے۔ نوجوانوں کو ایک سازش کے تحت اللہ اور دین حق سے برگشتہ کیا جارہا ہے۔ نوجوان امہ کا محفوظ مستقبل اور قیمتی اثاثہ ہیں۔ علماء نوجوانوں کے کردار و عقائد کی حفاظت اور اصلاح اپنا دینی، ملی و قومی کردار اد کریں۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال شہر اعتکاف میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات کا موضوع نوجوانوں کے کردار و ایمان کی حفاظت اور انہیں اعتقادی انتشار سے بچانا ہو گا۔ انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے جملہ رفقائے کار، وابستگان اور مختلف مکتب فکر کے افراد کو شہرِ اعتکاف کا حصہ بننے اور اہم موضوع پر خطابات سماعت کرنے کی دعوت دی۔ اس موقع پر نائب صدر بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور سمیت نائب ناظمین اعلیٰ، فورم کے صدور، ویمن لیگ کی ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شہرہء آفاق انگریزی ترجمہ قرآن The Manifest Quran کی اشاعت پر مبارکباد دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن