لاہور میں1لاکھ 43 ہزار 204 مستحقین کو رمضان نگہبان پیکیج تقسیم
لاہور (خبر نگار) کمشنر لاہورمحمد علی رندھاوا کی زیر صدارت عام بازار میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر لاہور نے لاہور کی منڈیوں میں آنیوالی سپلائی کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دو تین دن میں پیاز کی قیمت پر دباو ختم ہوجائیگا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ اضلاع مقامی پیداوار کو زیادہ سے زیادہ منڈی میں لائیں۔ نیلامی اور بازار میں سخت نگرانی کریں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور ڈویژن میں 2لاکھ 99ہزار304 مستحقین کو رمضان نگہبان پیکیج انکی دہلیز پر حوالے کیا جا چکاہے۔ لاہور میں1لاکھ 43 ہزار 204 مستحقین کو رمضان نگہبان پیکیج انکی دہلیز پر فراہم کردیا گیا ہے۔ ضلع شیخوپورہ میں 76ہزار 291 مستحقین کو رمضان نگہبان پیکیج گھروں کی دہلیز پر پہنچا دئیے گئے۔ جبکہ ننکانہ صاحب میں 34ہزار 861 اور قصورمیں 45ہزار 626 گھروں تک رمضان نگہبان پیکیج پہنچا دیا گیا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ رمضان نگہبان پیکیج کو مکمل تصدیق کے بعد گھر کی دہلیز پر وصول کراکے ڈیٹا اپلوڈ کیا جارہا ہے۔ رمضان پیکیج ڈورسٹیپ فراہمی لاہور ڈویڑن میں 10لاکھ 10ہزار 146مستحقین کو فراہم کی جائے گی۔