• news

خیبر پی کے  حکومت کا بلین ٹری پلس منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

پشاور(نیٹ نیوز)  وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈاپور  نے بلین ٹری پلس منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پشاور میں علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ جنگلات کا اجلاس منعقد ہوا۔ علی امین گنڈاپور نے ہدایت کی  بلین ٹری پلس منصوبہ شروع کرنے کے لیے متعلقہ حکام ہوم ورک مکمل کریں،  جنگلات کی کٹائی روکنے اور  ریونیو بڑھانے کے لیے متعلقہ حکام لائحہ عمل تیار کریں۔  وزیراعلیٰ خیبر پی کے  نے ہدایت کی  جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کو  روکنے کے لیے جرمانے کی رقم لکڑی کی قیمت سے زیادہ بڑھائی جائے، ٹمبر کی سمگلنگ پر نظر رکھنے کے لیے چیک پوسٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن