• news

واشنگٹن، پاک ، امریکہ تعلقات پر 20 مارچ کو سماعت میں ڈونلڈ لو مدعو 

واشنگٹن (این این آئی)امریکی ایوان کی خارجہ امور کی کمیٹی نے مشرق وسطیٰ، افریقہ اور وسطی ایشیا سے متعلق اپنی ذیلی کمیٹی کو پاکستان میں جمہوریت کے مستقبل پر 20 مارچ کو ہونے والی سماعت کی ذمہ داری سونپی ہے۔میڈیا رپوٹر کے مطابق سماعت میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد پاکستان اور امریکہ کے تعلقات پر بھی غور کیا جائے گا۔جنوبی و وسطی ایشیائی امور کے اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ ڈونالڈ لو اِس سماعت کے واحد گواہ ہوں گے۔سائفر تنازع میں ڈونلڈ لو کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کے سبب ان کی گواہی اہمیت رکھتی ہے۔بانی تحریک انصاف عمران خان کا الزام ہے کہ ڈونلڈ لو نے مارچ 2022 میں واشنگٹن میں اس وقت کے پاکستانی سفیر اسد مجید خان سے ملاقات کے دوران پی ٹی آئی حکومت کو غیرمستحکم کرنے کی دھمکی دی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن