میانوالی: گھریلو حالات سے دلبرداشتہ نوجوان نے خودکشی کر لی
میانوالی (نامہ نگار) نواحی علاقہ پائی خیل 25 سالہ شادی شدہ نوجوان مانی خان ولد فاروق خان نے مبینہ طور پر گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر رات کو گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ صبح دروازہ نہ کھلنے پر دروازہ توڑا گیا تو نعش شہتیر کے ساتھ لٹکی ہوئی تھی ،پولیس مصروف تفتیش ہے۔