• news

 غیر معیاری ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن‘2فیکٹریاں سیل  

لاہور( نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر جعلی‘ غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی سربراہی میں ڈرگز ٹیم کا ملتان روڈ پر واقع  بی ایچ فارما اور اپل فارما فیکٹریز میں چھاپہ‘ ہزاروں کی تعداد میں ادویات قبضہ میں لیکر فیکٹریز سیل کردی گئیں۔ صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کو غیر معیاری ادویات سے پاک کیا جائے گا۔ دونوں فیکٹریوں کو خلاف ورزی پر سربمہر کرکے انکے خلاف ایف آئی آرز درج کرانے کی ہدایت کردی گئی ۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کی عوام کو معیاری ادویات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے "آبشار" پولیس خدمت مرکز شادمان کادورہ‘ پولیس خدمت مراکز میں خدمات کی فراہمی نے پولیسنگ کے روایتی تشخص اور فرسودہ نظام کو مکمل بدل دیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ہم عوام کی خدمت کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن