مبینہ انتخابی مداخلت کیس، ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف 6الزامات مسترد
نیویارک (آئی این پی)جارجیا کے جج نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مبینہ انتخابی مداخلت کیس میں 6الزامات کو مسترد کر دیے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق جارجیا کے ایک جج نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تین اور ان کے ساتھی اور ان کے ساتھی مدعا علیہان کے خلاف تین الزامات مسترد کر دیے۔ 9صفحات پر مشتمل عدالتی فائلنگ کے مطابق جارجیا فردِ جرم میں 41میں سے 6کو خارج کر دیا جائے گا، حالانکہ انہیں اب بھی 10دیگر مقدمات کا سامنا ہے۔خارج کیے گئے الزامات میں تمام تر توجہ اس بات پر ہے کہ آیا ٹرمپ اور ان کے ساتھی مدعا علیہان نے 2020کی صدارتی دوڑ کے نتائج کو تبدیل کرنے کی مبینہ کوششوں میں منتخب عہدیداروں سے اپنے عہدے کے حلف کی خلاف ورزی کرنے کی درخواست کی۔فلٹن کائونٹی سپیریئر کورٹ کے جج سکاٹ میکافی نے لکھا کہ مسترد کیے گئے 6الزامات کو آگے بڑھانے کے لیے ٹھوس معلومات پیش نہیں کیے گئے۔