راوی برج توسیعی منصوبے کا مجموعی طور پر 60 فیصد کام مکمل
لاہور(خبرنگار) ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت لاہور میں جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں بارے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے بریفنگ دی۔اجلاس میں شہر کے 2 نئے مجوزہ منصوبے کریم مارکیٹ انڈر پاس اور گڑھی شاہو انڈرپاس و فلائی اوور بارے بریفنگ دی گئی۔راوی برج توسیعی منصوبے کا مجموعی طور پر 60 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔