تجاوزات کے خلاف آپریشن غیر قانونی تعمیر ہال ،دکانیں
لاہور(خبرنگار) غیر قانونی تعمیرات کیخلاف سمن آباد، چوبرجی اور ٹمبر مارکیٹ میں آپریشن کیا۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے سمن آباد میں غیر قانونی تعمیر پر ہال مسمار کر دیا۔پلاٹ نمبر 34 ٹمبر مارکیٹ پر تعمیر غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں۔ٹمبر مارکیٹ میں تعمیر دو غیر قانونی ہال مسمار کر دیئے۔پلاٹ نمبر 28 چوبرجی پارک کے اطراف غیر قانونی طور پر تعمیر دکانیں مسمار کر دیں۔ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زون ون عائشہ مطاہر کی نگرانی میں کارروائی کی گئی۔ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پرشہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔