• news

 محکمہ صحت میں انقلابی تبدیلیاں لانے کیلئے  ہیلتھ ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس 

لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں ہیلتھ ایڈوائزری کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔ صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے اجلاس کے دوران نظام صحت میں بہتری لانے کیلئے بنیادی اقدامات کا جائزہ لیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہیلتھ ایڈوائزری کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے۔ نظام صحت میں بہتری لانے کیلئے ایک تھنک ٹینک بنانے جا رہے ہیں۔ خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا وزیر اعلیٰ مریم نواز کی اولین ترجیح بن چکی ہے۔ اگلے 5 سالوں میں سرکاری ہسپتالوں کی ریویمپنگ کیلئے اربوں روپے کے فنڈز فراہم کئے جائینگے جن کے باعث ہیلتھ سیکٹر میں نمایاں بہتری نظر آئیگی۔اجلاس میں علی جان ، سہیل اشرف، پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق، ڈاکٹر آصف طفیل، راجہ منصور احمد، سید واجد علی، محمد اقبال، ڈاکٹر شاہد لطیف، ڈاکٹر عاصم الطاف، خضر افضال، سلمان لودھی و دیگرموجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن