ہنڈا اٹلس ماحولیاتی ذمہ داری ،کمیونٹی کی شمولیت کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہے
لاہور (کامرس رپورٹر) ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان ) لمیٹڈ نے کو علیگڑہ سکول، مانگامنڈی، لاہور میں درخت لگا کر ’’کلینر گرینر پاکستان کی طرف ایک قدم‘‘ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ کمپنی نے ماحولیاتی پائیداری کی حوصلہ افزائی کیلئے اپنے اقدام کے حصہ کے طور پر چھوٹے پودے تقسیم کیے ہیں۔ ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان ) لمیٹڈکے کمپنی سیکرٹری و وائس پریذ نٹ مقصود الرحمن رحمانی نے تقریب کے دوران درخت لگائے ۔ اس پراجیکٹ کے ذریعے ہنڈا اٹلس کا رز ماحولیاتی مسائل کے بارے میں بیداری پیداکرنے کیساتھ ساتھ بچوں کو سیکھنے کا موقع فراہم کرنے میں کامیاب رہا۔اس تقریب میں درخت لگانے کی اہمیت کے ساتھ ساتھ ماحول دوست طرزِ عمل کو اپنانے کے وسیع تر فوائد پر زور دیا گیا۔