• news

سندھ ہائی کورٹ: 10سال سے لاپتا شہریوں سمیت 6 افراد کی بازیابی درخواستوں پر ڈی آئی جی  طلب 

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے 10سال سے لاپتا شہریوں سمیت 6 افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر ڈی آئی جی کو طلب کرلیا۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں 10 سال سے لاپتا شہریوں سمیت 6 افرد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے اہلخانہ پولیس رپورٹس سے مایوس ہوچکے ہیں۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ہوم سیکرٹری کو ذاتی حیثیت طلب کرلیا۔ درخواستوں کی سماعت 8 اپریل تک ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن