حکومت کا یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے تعاون سے سکول ریفارمز کرنے کا فیصلہ
لاہور (لیڈی رپورٹر ) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے تعاون سے سکول ریفارمز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیوٹریشن پروگرام مشین مارکنگ سسٹم اور مدر لینگویج پروگرامز کا نئی طرز پر نصاب تیار کیا جائیگا۔ فیصلہ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور پروفیسر ڈاکٹر محمد عالم سعید سے خصوصی ملاقات میں کیا گیا۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد عالم سعید سے خصوصی ملاقات کی۔ انہوں نے کہاکہ ایسی ریفارمز لائیں گے کہ سرکاری سکول بیکن ہاؤس کا مقابلہ کر رہے ہوں گے۔ صوبہ بھر میں مشین مارکنگ سسٹم متعارف کرایا جائیگا ۔