• news

رمضان المبارک قرآن سے مضبوط تعلق کا مہینہ ہے:ڈاکٹر حمیرا طارق 

لاہور(لیڈی رپورٹر ) قرآن سرچشمہ ہدایت اور رمضان المبارک قرآن سے مضبوط تعلق کا مہینہ ہے۔ نیت، ارادہ اور عزم قرآن سے  ہدایت لینے کی بنیاد ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے دورہ قرآن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ رمضان اللہ کی قربت، جنت کی طلب اور جہنم سے دوری کا مہینہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن