• news

رمضان برکت کا مہینہ ،ایک لمحہ بھی ضائع نہیں ہونا چاہئے:ہاشم علی شاہ زنجانی

لاہور (کلچرل رپورٹر ) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی وحضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ رمضان رحمتوں کا مہینہ ہے۔ فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی فلسطینی اور کشمیری بھائیوں کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے قیمتی لمحات کو ضائع نہ کریں۔ خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو اس مہینے کی برکات سے فائدہ اٹھا کر اپنے رب سے گناہوں کو بخشوانے اور اللہ تعالیٰ کو راضی کرلیتے ہیں وہی کامیاب لوگ ہیں۔  حکومت ریلیف کا اعلان کرے تاکہ عام آدمی مستفید ہو سکے۔

ای پیپر-دی نیشن