• news

صوبائی محتسب کا ادارہ بہترین خدمات سر انجام دے رہا ہے:آئی جی پنجاب

لاہور+قصور(نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبائی محتسب پنجاب کے دفتر کا دورہ کیا اور صوبائی محتسب میجر (ر) اعظم سلیمان خان سے ملاقات کی، دوران ملاقات شہریوں کے حقوق کے تحفظ، انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے دو طرفہ دلچسپی کے امور پر گفتگوکی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ شہریوں کی شکایات کے فاسٹ ٹریک میکانزم پر ازالے کیلئے صوبائی محتسب کا ادارہ بہترین خدمات سر انجام دے رہا ہے، شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کیلئے صوبائی محتسب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے پولیس خدمت مرکز قصور پہنچ گئے۔انہوںنے خدمت مرکز میں لائسنسنگ کے عمل اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آئی جی پنجاب نے تحفظ مرکز قصور میں تعینات وکٹم سپورٹ افسر اور لائسنس بنوانے کیلئے آئے شہریوں سے گفتگوکی،شہریوں سے خدمات کے معیار بارے بھی استفسار کیا،شہریوں نے  نسبتاً کم وقت میں لائسنس بننے اور سہولیات کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ای پیپر-دی نیشن