• news

قندوز میونسپلٹی : 12 ماہ میں 202 ملین افغانی سے 75 ترقیاتی منصوبے مکمل 

 کابل ( نوائے وقت رپورٹ )  افغانستان کے صوبہ قندوز کی میونسپلٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 12 ماہ میں 202 ملین افغانی کی لاگت سے 75 ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کیا گیا۔قندوز کے میئر قاری گل نبی انس نے بتایا کہ ان منصوبوں میں سڑکوں کی کنکریٹنگ، پارکوں کی بحالی اور چوراہوں کی تعمیر و مرمت شامل ہیں۔قاری گل انس نے مزید کہا کہ ان منصوبوں پر قندوز میونسپلٹی اور یو این او پی ایس کے مالی تعاون سے عمل درآمد کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن