• news

پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کی مدت میں پھر توسیع 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کی مدت میں ایک بار پھر توسیع کر دی،فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کی مدت کو 15دسمبر 2025تک بڑھا دیا گیا ہے،فیفا کے مطابق فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کی موجودہ مدت 15مارچ کو ختم ہو رہی تھی، پی ایف ایف الیکشن عمل کو مکمل کرنے کیلئے مدت میں توسیع کی گئی ہے۔     

ای پیپر-دی نیشن