• news

غیر رجسٹرڈ سکریپ ڈیلرز سالانہ اربوں روپے کی ٹیکس چوری کر رہے ہیں:پی ایس ایم اے

لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان سٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کی توجہ مصری شاہ لاہور اور شیرشاہ کراچی کے بڑے بڑے غیر رجسٹرڈ سکریپ ڈیلرز کی جانب مبذول کرائی ہے جو گورنمنٹ کی آنکھوں میں دھول جھونک کر سالانہ اربوں روپے کی ٹیکس چور ی کے مرتکب ہو رہے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر سکریپ کا من پسند ریٹ مقرر کر رہے ہیں اور بغیر ٹیکس رسیدکے کاروبار دھڑلے سے چلا رہے ہیں۔ ایل سی کھولنے کی مشکلات کی وجہ سے سٹیل میلٹرز ان غیر رجسٹرڈ سکریپ ڈیلرز سے مال لینے پر مجبور ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن