• news

بابر اعظم کو سکرپٹڈ کپتان کہنا درست نہیں: ڈیرن سیمی 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ ملتان سلطانز کیخلاف 20رنز کم سکور کئے ہم نے پاور پلے کے بعد اچھا نہیں کھیلا، مہران ممتاز نے پاور پلے میں کوالٹی بائولنگ کی ، میچ کو فراموش کرکے اگلے میچ کی تیاری کریں گے۔ ہم نے  میچ میں عارف یعقوب کو کھلانے پر بھی غور کیا تھا، بابر اعظم کوالٹی پلیئر ہے اور اس کی قائدانہ صلاحیتیں اور نکھر چکی ہیں ، میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنے تجربے سے بابر کو مستفید کروں، اگر کرکٹ میں کپتان اور کوچ دوران میچ مشورہ کریں تو کوئی مسئلہ نہیں، بابر کو سکرپٹڈ کپتان کہنا درست نہیں۔ پی ایس ایل میں ہر سال نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن