• news

ڈیفنس بی میں مبینہ پولیس مقابلہ  ایک ڈاکو ہلاک‘ دو گرفتار

 لاہور (نامہ نگار) ڈیفنس بی کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے لیا گیا ہے۔ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس بی پولیس کو شہری کی جانب سے ریسکیو 15 پر کال موصول ہوئی کہ  5 ڈاکو ایج گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کر رہے ہیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت حنیف عرف حنیفا جبکہ گرفتار ڈاکوؤں کی طاہر اور آفتاب کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے، انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن