• news

مقدمات کی تفصیل‘ پرویز الٰہی کی درخواست پر فریقین سے رپورٹ طلب 

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے  سابق وزیر اعلی پنجاب  چوہدری پرویز الہی کی درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر پولیس سمیت دیگر فریقین سے درج مقدمات کی رپورٹ طلب کرلی۔ جسٹس امجد رفیق نے پرویز الہی کی درخواست پر سماعت کی۔ پرویز الہی نے درج مقدمات کی تفصیلات لینے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سیاسی مقدمات پرویز الہی پر درج کیے جارہے ہیں، عدالت متعلقہ اداروں سے درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔ دوران سماعت پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل فرخ خان لودھی پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ اس نوعیت کی درخواست پر جواب دے چکے ہیں۔ درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو جن مقدمات میں ضمانتیں ہوچکی ہیں اس کا تحریری فیصلہ آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن