رمضان المبارک میں مسافر نہ ملے، کوئٹہ کی8 فلائٹس سمیت 22 پروازیں منسوخ
اسلام آباد (آئی این پی ) مختلف ائیر لائنز کے آپریشنل معاملات کی وجہ سے آج کوئٹہ کی اندرون ملک کی 8 پروازوں سمیت ملک بھر کی 22 پروازیں منسوخ کر دی گئی ۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق مطلوبہ تعداد میں مسافروں کا کم سے کم لوڈ پورا نہ ہونے کی وجہ سے پروازیں منسوخ کرنا پڑی ہیں۔ ایوی ایشن کے مطابق قومی ائیر لائن پی آئی اے نے آج کراچی، اسلام آباد اور لاہور سے کوئٹہ کیلئے اپنی 6 پروازیں منسوخ کی ہیں، کراچی سے پی کے 310، 311، لاہور سے پی کے 322، 323 اور اسلام آباد سے کوئٹہ کیلئے پی کے 325، 326 آپریٹ نہیں کی جائے گی۔ اسلام آباد کوئٹہ کے درمیان نجی ائیر لائن کی پرواز بھی آج منسوخ کی گئی ہے، کوئٹہ کے لیے ایک اور نجی ائیر لائن کی کراچی اسلام آباد آمد اور روانگی کی 4 پروازیں آپریٹ کی جارہی ہیں، پی آئی اے کی کراچی گوادر کی پروازیں پی کے 503، 504 بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ کراچی اسلام آباد کی 5 پروازیں، کراچی لاہور کے درمیان 3 پروازیں، پی آئی اے کی اسلام آباد سکھر کی 2 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔