• news

پی ایس ایل ایلیمینیٹر ون : اسلام آباد نے کوئٹہ کو ہرا کر باہر کردیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ 9کے ایلیمینیٹر ون میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو39رنز سے شکست دیکر باہر کر دیا۔ فاتح ٹیم آج پشاور زلمی کا ایلیمنیٹر ٹو میں رات9بجے کراچی میں مقابلہ کریگی ۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ ٹیم نے 9 وکٹوں پر 174 رنز بنائے۔مارٹن گپٹل 56 اور آغا سلمان 31 رنز بناکر نمایاں رہے، ایلکس ہیلز ، شاداب خان 23، 23 اور اعظم خان نے 18 رنز بنائے ‘ فہیم اشرف اور حیدر علی نے ایک ایک رن بنایا۔نسیم شاہ 7 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ جبکہ عماد وسیم نے 4 رنز بنائے۔ محمد عامر اور عاقل حسین نے 2 ،2 جبکہ محمد وسیم ، ابرار احمد اور سعود شکیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹر زکی ٹیم عماد وسیم کی تباہ کن بائولنگ کی بدولت18.4 اوورز میں 135رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ جیسن رائے ایک ‘سعود شکیل صفر‘رائیلی روسو پانچ ‘لائوری ایوانز صفر ‘خواجہ نافع پانچ رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ۔ 16کے مجموعی سکور پر آدھی ٹیم آئوٹ ہوگئی۔ عمیر یوسف اور عقیل حسین نے سکور کو 68رنز پر پہنچایا تھا کہ عقیل حسین31رنزبناکر آئوٹ ہوگئے ۔ محمد وسیم 6‘محمد عامر 23‘ابر ار احمد 5‘عمیر یوسف 50رنز بناسکے ۔ عماد وسیم نے تین ‘نسیم شاہ نے دو ‘عبید میکائے ‘حنین شاہ اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ 

ای پیپر-دی نیشن