• news

سینٹ الیکشن: محسن نقوی، انوار الحق کاکڑ، یاسمین راشد سمیت 139 امیدواروں کے کاغذات جمع

لاہور‘ اسلام آباد (نامہ نگار + نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کی طرف سے فائزہ احمد ملک نے سینٹ کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں۔ ایم۔ پی اے نیلم جبار تجویز اور شازیہ عابد تائید کنندہ تھیں۔ ریٹرننگ افسر نے فائزہ احمد ملک کے کاغذات نامزدگی کی پڑتال کی۔ سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بلوچستان سے سینیٹر بننے کیلئے کاغذات جمع کرا دیئے۔ کوئٹہ سے اب تک مختلف سیاسی جماعتوں کے کئی امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ کوئٹہ میں انوارالحق کاکڑ کے کاغذات نامزدگی ہفتے کی صبح سینیٹر دنیش کمار نے جمع کرائے۔  پنجاب میں سینٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہو گیا، 12 نشستوں پر کل 28 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔  جنرل نشستوں پر 17 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ جنرل نشستوں پر طلال چودھری 7، محسن نقوی، محمد اورنگزیب اعجاز منہاس نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ ولید اقبال، وسیم شہزاد، احد چیمہ، پرویز رشید، حامد خان نے بھی جنرل نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ خواتین کی دو نشستوں پر کل 5 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ صنم جاوید، فائزہ احمد، انوشے رحمان نے خواتین کی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ ٹیکنوکریٹس کی دو نشستوں پر تین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد، مصطفیٰ رمدے نے ٹیکنوکریٹس کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ ایک اقلیتی نشست پر طارق جاوید اور آصف عاشق نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ اسلام آباد کی 2 نشستوں کے لئے 4 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے۔ اسحاق ڈار اور رانا محمود الحسن (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ امیدوار  ہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے فرزند شاہ اور سردار محمد مصروف کو میدان میں اتارا گیا ہے۔ پنجاب کی 12 نشستوں پر کاغذات جمع کرائے گئے۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے احد چیمہ‘ پرویز رشید‘ مصدق ملک جبکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے حامد خان‘ زلفی بخاری‘ یاسمین راشد اور صنم جاوید کاغذات جمع کرانے والوں میں شامل ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آزاد امیدوار کے طور پر  کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔ سندھ کی 12 نشستوں کے لئے 29 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی قیادت میں الیکشن کمشن آفس پہنچے۔ ایم کیو ایم پاسکتان‘ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کے علاوہ فیصل واوڈا نے بھی آزاد حیثیت میں کاغذات جمع کرائے۔ بلوچستان سے11 نشستوں کے لئے سابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ‘ ایمل ولی خان‘ جان بلیدی‘ مولانا عبدالواسع‘ سردار عمر گورگیج سمیت 36 اہم سیاسی شخصیات نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن