• news

بھارت میں 19 اپریل کو الیکشن: مودی کے تیسری بار وزیراعظم بننے کا امکان 

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں تمام انتخابات کا آغاز 19 اپریل سے ہوگا۔ ووٹنگ کا عمل یکم جون کو مکمل ہوگا۔ بھارتی الیکشن کمشن کے مطابق بھارتی ریاستوں میں مرحلہ وار ووٹنگ ہو گی۔ ووٹوں کی گنتی چار جون کو شروع ہو گی۔ بھارت کے عام انتخابات میں ایک ارب کے قریب شہری ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کا مقابلہ 12 جماعتوں کے اپوزیشن اتحاد ’’انڈیا‘‘ سے ہو گا۔ پری پول سروے کے مطابق مودی کے تیسری مدت کے لئے وزیراعظم بننے کے مضبوط امکانات ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن