• news

مریم نواز پر بھاری ذمہ داری ہے، مسائل جلد حل ہوں گے: عارف سندھیلہ 

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن ) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے کندھوں پر پنجاب سے مہنگائی بیروزگاری کا خاتمہ اور پارٹی کو پنجاب میں مزید متحرک کرنے کی ذمہ داری ہے جسے وہ بخوبی انجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، وہ عوام اور پارٹی کارکنوں کو مایوس نہیں کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نگہبان رمضان پروگرام سے غریبوں کو ان کا حق ان کی گھروں کی دہلیز پر مل رہا ہے۔ بہت جلد عوام کے جملہ مسائل کا تدارک ہو گا اور خوشحالی عوام کا مقدر بنے گی۔ میاں محمد نواز شریف کی نگرانی میں میاں شہباز شریف آئندہ بھی عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن