حکومت کا یوٹیلٹی سٹورز میں لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز میں لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق لازمی سروس ایکٹ کے تحت ہڑتال، مظاہروں اوراحتجاج پرپابندی ہوگی اور یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن یونیز کی سرگرمیوں پربھی پابندی ہوگی۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔ حکومتی ذرائع نے بتایا فیصلے سے شہریوں کو رمضان پیکچ کے تحت اشیا کی بلاتعطل فراہمی ممکن ہوسکے گی۔ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی سٹورزیونینز نے مطالبات کے حق میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا فیصلہ کیا تھا، یہ فیصلہ یوٹیلٹی سٹورزیونینز نے عین رمضان پیکج کے اطلاق کے موقع پر کیا تھا۔