فراڈ مقدمات کا اشتہاری دبئی سے گرفتار‘ سیالکوٹ منتقل
سیالکوٹ (نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگار) فراڈ کے مقدمے میں اشتہاری یو اے ای سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کر دیا گیا۔ ملزم بلال ندیم سیالکوٹ پولیس کو مطلوب تھا ملزم کے خلاف فراڈ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا اور فراڈ کے مقدمات میں کوتوالی پولیس سیالکوٹ اور سول لائنز گوجرانوالہ کو مطلوب تھا۔ دبئی سے ڈی پورٹ کرکے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بھجوایا گیا تھا اور اسے ائیرپورٹ پر گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا گیا۔