• news

سولر پراجیکٹ، مظفرگڑھ میں اراضی حاصل کر لی گئی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) این ٹی ڈی نے نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے سولر پاور پراجیکٹ کیلئے مظفرگڑھ میں اراضی حاصل کر لی۔ ترجمان کے مطابق مظفر گڑھ چوک سرور شہید میں 600 میگاواٹ کا سولر پراجیکٹ لگایا جائے گا۔ لیہ اور جھنگ میں بھی سولر منصوبوں کے لئے اراضی حاصل کی جا رہی ہے۔ لیہ میں 1200 اور جھنگ میں 600 میگاواٹ کا سولر پراجیکٹ لگایا جائے گا۔ منصوبوں سے 2400 میگاواٹ شمسی توانائی حاصل ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن