راجن پور: تاوان نہ ملنے پر ڈاکوؤں نے 2 مغوی قتل کر دیئے
راجن پور (نوائے وقت رپورٹ) راجن پور میں کچے کے علاقے بنگلہ اچھا میں ڈاکوؤں نے دو منصوبوں کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق دونوں افراد کو کچھ دن پہلے جھانسہ دے کر اغوا کیا گیا تھا۔ مغویوں کواغوا برائے تاوان نہ دینے پر قتل کیا گیا۔ ایک مغوبی کی لاش دریائے سندھ سے مل گئی، دوسرے کی تلاش جاری ہے۔