• news

بجلی چوری کا مونکی 2گرفتار میں لیسکوٹیم پر حملہ فائرنگ 2اہلکارزخمی

کامونکی‘ پھولنگر، لاہور (نمائندہ خصوصی + نامہ نگار+این این آئی) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوری کے خلاف مہم کو 184 روز مکمل ہو گئے اور اس دوران20 ہزار 47 بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق مجموعی طور پر64 ہزار 322 ملزم بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ 62ہزار 868 ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے۔ بجلی چوروں کو 8 کروڑ20 لاکھ51 ہزار 352یونٹس چارج کئے گئے جن کی مالیت 3 ارب 12 کروڑ33 لاکھ 7ہزار 256 روپے بنتی ہے۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں447  ملزم بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔242  ملزموں کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں15 کمرشل، 1انڈسٹریل، 3زرعی اور428  ڈومیسٹک تھے جنہیں منقطع کر کے ان کو3 لاکھ 16ہزار یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی مالیت 95لاکھ 44 ہزار 755 روپے بنتی ہے۔ علی آباد ٹائون کے علاقے میں کنکشن1 لاکھ 14ہزار روپے، بیگم کوٹ کے علاقے میں کنکشن کو98ہزار542روپے ، شاہدرہ کے علاقے میں ایک ملزم کو 86ہزار روپے جبکہ صابر ٹائون میں  ایک ملزم کو 85ہزار روپے کی رقم چارج کی گئی۔ صدر پولیس نے گیپکو کے ایس ڈی او فہد حسین کی درخواستوں پر ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے پر نواحی گاؤں اکبر گھنوکی کے عثمان اور علی اکبر کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔ پھول نگر سب ڈویژن لیسکو کے ملازمین بجلی کے ڈائریکٹ کنڈے اتارنے جبکہ لاکھوں روپے بجلی کے بل کے نادہندہ کے بگڑے ہوئے ملزموں کے لیسکو ٹیم پر حملہ اور فائرنگ سے دو اہلکار شدید زخمی، ایس ڈی او کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پھول نگر لیسکو ملازمین 25386 روپے واجب ادا رقم ہونے پر میٹر کاٹنے گئے تھے اور بجلی چوری کے کنڈے بھی اتار رہے تھے، جس پر ملزموں مشتاق، شعیب، ماکھا شبیر نے لیسکو ٹیم پر حملہ کر دیا۔ دو لیسکو اہلکار وں میں ایک کا بازو ٹوٹ گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی  ہوا۔ ملزموں نے آہنی راڈ سے اہلکاروں کو زخمی کیا، ملزموں نے لیسکو اہلکاروں پر ہوائی فائرنگ بھی کی۔ زخمی لیسکو اہلکاروں کو حالت تشویشناک ہونے کے پیش نظر ہسپتال ریفر کیا گیا پولیس نے شعیب کو حراست میں لے لیا۔ تھانہ سٹی پولیس نے کار سرکار میں مداخلت اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں کا مقدمہ امجد اقبال  ایس ڈی او کی مدعیت میں درج کیا۔

ای پیپر-دی نیشن