گرانفروشوں کا راج، پرچون دکاندار، سبزی پھل فروش عوام کو لوٹنے میں مصروف
لاہور (کامرس رپورٹر) شہر میں 5ویں روزے کو بھی گراں فروشی کے سدباب کے لئے موثر اقدام نہ کئے جانے کے باعث پرچون سطح پر سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی جاری رہی۔ سرکاری نرخ نامے کے مطابق آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کی زیادہ سے زیادہ قیمت 54روپے تھی لیکن بیشتر علاقوں میں دکانداروں نے75روپے سے80روپے تک فروخت کئے۔ آلو نیا کچا چھلکا درجہ دوم 48کی بجائے70، آلو نیا کچا چھلکا درجہ سوم 42کی بجائے50، پیاز تاجکستان135کی بجائے200، پیاز درجہ اول200 کی بجائے260 سے270، پیاز درجہ دوم 185 کی بجائے220 سے230، پیاز درجہ سوم 170 کی بجائے190 سے200، ٹماٹر درجہ اول135 کی بجائے 170 سے 180، ٹماٹر درجہ دوم 125 کی بجائے140سے150، ٹماٹر درجہ سوم 115کی بجائے130، لہسن دیسی295 کی بجائے 370 سے 380، لہسن ہرنائی360 کی بجائے450سے 460، لہسن چائنہ595 کی بجائے670 سے680، ادرک تھائی لینڈ520 کی بجائے 700، ادرک انڈونیشیا240 کی بجائے 340 سے350، ادرک چائنہ560کی بجائے740 سے750، کھیرا فارمی70 کی بجائے 80سے 85، میتھی45 کی بجائے60، بینگن130 کی بجائے150 سے160، بند گوبھی105کی بجائے130سے 140، پھول گوبھی 170 کی بجائے220 سے 230، شملہ مرچ 295 کی بجائے350 سے360، بھنڈی330 کی بجائے400، شلجم30 کی بجائے 50سے 55، اروی 185 کی بجائے230 سے240، کریلا 260 کی بجائے320 سے330، سبز مرچ درجہ اول 350کی بجائے 430 سے450، سبز مرچ درجہ دوم230 کی بجائے300، لیموں دیسی200 کی بجائے270 سے 280، لیموں چائنہ 85 کی بجائے100 سے120، مونگرے 115 کی بجائے140سے 150، پالک دیسی50کی بجائے65 سے70 ، ٹینڈیاں فارمی 100 کی بجائے140، مولی11 کی بجائے20، گھیا کدو170کی بجائے 200 سے220، پالک فارمی35 کی بجائے 40 سے 45، کچنار 380 کی بجائے450 سے460،گاجر چائنہ85 کی بجائے100 جبکہ گاجر دیسی42 کی بجائے50 روپے کلو فروخت ہوئی۔ پھلوں میں سیب گاچہ درجہ اول 215 کی بجائے300 سے320، سیب گاچہ درجہ دوم 125 کی بجائے250 سے260، سیب گاچہ درجہ سوم 90 کی بجائے130سے140، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول 320 کی بجائے430 سے440، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ دوم200 کی بجائے 300 سے 320، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ سوم 110کی بجائے200، سیب کالا کولو میدانی درجہ اول 165 کی بجائے240 سے250، سیب کالا کولو میدانی درجہ دوم100 کی بجائے170 سے180، سیب سفید درجہ اول175کی بجائے 250 سے 260، سیب سفید درجہ دوم 95 کی بجائے160 سے170، سیب سفید درجہ سوم 58 کی بجائے90 سے100، کیلا درجہ اول درجن 190کی بجائے 250 سے 260، کیلا درجہ دوم درجن140کی بجائے220 سے230، کیلا درجہ سوم درجن 85 کی بجائے 140 سے150، امرود درجہ اول 225 کی بجائے300، امرود درجہ دوم120 کی بجائے200، انار قندھاری 335 کی بجائے 500، انار بدانہ700 کی بجائے880 سے900، مسمی درجہ اول درجن 105 کی بجائے230 سے240، مسمی درجہ دوم درجن90 کی بجائے150، کنو درجہ اول درجن 300 کی بجائے540 سے560، کنو درجہ دوم درجن165کی بجائے 280 سے 300، خربوزہ درجہ اول 205 کی بجائے250، خربوزہ درجہ دوم 105 کی بجائے120سے130، سٹرابری درجہ اول410کی بجائے600، سٹرابری درجہ دوم200 کی بجائے380 سے400جبکہ کھجور ایرانی505 کی بجائے 600روپے کلو تک فروخت ہوئی۔