فلسطینیوں کی آزمائش طویل ہوچکی، اللہ تعالیٰ رحم فرمائے:میاں جمیل
لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحیدکے مرکزی قائدمیاںمحمدجمیل نے جامع أبی ہریرہؓ کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فلسطینیوں کی آزمائش طویل ہوتی جارہی ہے۔ اللہ تعالیٰ ان پر رحم فرمائے۔ فلسطینیوں نے قربانیوں سے تاریخ رقم کردی۔فلسطینی ماؤں ،بہنوں اوربیٹیوں کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی۔ دنیامیں انسانی حقوق کے علمبرداروں کو فلسطین میں بچوں اور خواتین کے حقوق پر توجہ دینی چاہیے۔ دنیا میں خواتین کے حقوق کا دن منایا جارہا ہے،بچوں کے حقوق کے بھی عالمی دن ہیں ،کہیں غربت اوربھوک کے خلاف عالمی جدوجہد کی جارہی ہے۔ پرندوں اورجانوروں کے حقوق کا بھی تحفظ ہے لیکن شاید پوری دنیاکے دلوں سے انسانیت کا درد ختم ہوچکا ہے ،اسی لیے فلسطین میں زندگی کیلئے سسکتی انسانیت پرکوئی بھی افسردہ نہیں۔ فلسطینیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گے۔