• news

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی  سعود شکیل‘ ابرار احمد پر جرمانہ عائد

لاہور(سپورٹس رپورٹر)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے  ابرار احمد اور سعود شکیل پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ابرار احمد اور سعود شکیل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے جس پر دونوں کرکٹرز پر لیول 1 کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔ابرار احمد کو کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.4 کی خلاف ورزی کے تحت جرمانہ کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن