پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا ‘ اگلے 3 اور پچھلے 9 ماہ کے بجٹ کی منظوری لی جائیگی
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج پیر دوپہر 2 بجے ہوگا اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد کریں گے اجلاس میں حکومت کی جانب سے مالی سال 2023-24 کے اگلے 3 اور پچھلے 9 ماہ کے بجٹ کی منظوری ایوان سے لی جائے گی۔ صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبی شجاع الرحمن بجٹ پیش کریں گے۔