• news

190 ملین پاؤنڈ نیب ریفرنس‘ عمران کی ضمانت درخواست پرسوں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ نیب ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت درخواست سماعت 20 مارچ کو ہو گی۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بنچ سماعت کرے گا۔ جمعرات کو چیف جسٹس کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہو گئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن