سینٹ الکشن امیدواروں کی عبوری فہرست جاری آج سے کاغذات کی سکروٹنی
اسلام آباد‘ لاہور (وقائع نگار+ نیٹ نیوز) پنجاب میں سینٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری کر دی گئی۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور نے عبوری فہرست جاری کی۔ سینٹ کی بارہ نشستوں پر کل 28 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ سات جنرل نشستوں پر 16 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ جنرل نشستوں پر طلال چودھری، محسن نقوی، محمد اورنگزیب، اعجاز منہاس نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ ولید اقبال، وسیم شہزاد، احد چیمہ، پرویز رشید، حامد خان نے بھی جنرل نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ خواتین کی دو نشستوں پر کل پانچ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ صنم جاوید، فائزہ احمد، انوشے رحمان نے خواتین کی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔ ٹیکنوکریٹس کی دو نشستوں پر چار امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، ڈاکٹر یاسمین راشد، مصطفیٰ رمدے نے ٹیکنوکریٹس کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ ایک اقلیتی نشست پر تین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ خلیل طاہر سندھو، طارق جاوید اور آصف عاشق نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ ترجمان صوبائی الیکشن کمشن کے مطابق بلوچستان میں سینٹ کی 11 نشستوں کے لئے 38 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔ صوبے سے سینٹ کی 7 جنرل، 2 ٹیکنوکریٹ اور 2 خواتین کی نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ بلوچستان میں سینٹ کی 7 جنرل نشستوں کے لئے 17 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے، ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں کے لئے 13 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔ ترجمان کے مطابق خواتین کی 2 نشستوں کے لئے 8 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔ سندھ کی 12 نشستوں پر 35 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ جنرل نشستوں پر پیپلزپارٹی کے اشرف علی جتوئی، سید مسرور احسن، سید کاظم علی شاہ امیدوارہیں۔ پیپلزپارٹی کے ندیم احمد بھٹو، احمد نایاب، دوست علی جیسر جنرل نشست کے امیدوار ہیں۔ سینٹ کی جنرل نشست پر ایم کیو ایم کے محمد ابوبکر، رؤف صدیقی، شبیر قائم خانی،عامر چشتی، ہمایوں سلطان امیدوار ہیں۔ سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے بطور آزاد امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ نجیب ہارون، عبدالوہاب، علی طاہر، راجہ جاکھرانی، شہباز ظہیر، نگہت مرزا امیدوار ہیں۔ ٹیکنوکریٹ کی دو نشستوں کے لئے 5 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے۔ ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر پیپلزپارٹی کے بیرسٹر ضمیر گھمرو، سرمد علی، کریم احمد خواجہ امیدوار ہیں۔ پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں میں منظور بھٹہ اور عبدالوہاب نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ خواتین کی 2 مخصوص نشستوں پر 6 امیدواروں نے حصہ لیا، پیپلزپارٹی کی قرۃ العین، روبینہ خائم خانی، مسرت نظیر نیازی امیدوار ہیں۔ ایم کیو ایم کی یاسمین دادابائی، سبینہ پروین اور آزاد امیدوار مہ جبین ریاض امیدوار ہیں۔ اقلیتوں کی سینٹ کی ایک نشست پر پیپلزپارٹی کے پونجو مل بھیل، سریندار داس، آزاد امیدوار بھگوان داس ہیں۔ کاغذات کی سکروٹنی کا عمل آج 18 اور19 مارچ تک ہوگا۔ سینٹ الیکشن کیلئے ریٹرننگ افسر نے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی۔ اسلام آباد کی 2 نشستوں پر 4 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ ٹیکنو کریٹ کی نشست پر مسلم لیگ ن کی جانب سے اسحاق ڈار امیدوار ہیں۔ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے ٹیکنو کریٹ نشست پر ایڈووکیٹ انصر کیانی امیدوار ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رانا محمود الحسن اسلام آباد کی جنرل نشست پر امیدوار ہیں۔ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے جنرل نشست پر فرزند حسین شاہ امیدوار ہیں۔