رمضان میں کشمیری ، فلسطینی بھائیوں کو یاد رکھیں:قمر الزماں بابر
لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان پیس گروپ کے چیئرمین قمر الزماں ںبابر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی عبادات سے دنیا و آخرت کو بہتر بنائیں۔ ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی کرنے والے مجرم ہیں ۔فلسطینی اور کشمیری بھائیوں کو دعاو¿ں میں یاد رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے اس کے قیمتی لمحات کو ضائع نہ کریں نماز روزہ اور قرآن پاک کی تلاوت کو معمول بنا کر اپنی دنیا اور آخرت کو بہتر بنانے کی کوشش کریں۔حکومت کو چاہیے ایسے وقت میں ریلیف کا اعلان کرے تاکہ عام آدمی اس سے مستفید ہو سکے ۔