منہاج ویلفیئر فاو¿نڈیشن کی طرف سے رمضان فوڈ پیکج کی تقسیم
لاہور(نیوز رپورٹر) منہاج ویلفیئر فاو¿نڈیشن پاکستان کی طرف سے گزشتہ روز سینکڑوں مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خوارک کی کوالٹی اور تقسیم کے انتظامات کا جائزہ لیا اور مثالی انتظامات پر مبارکباد دی۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ڈائریکٹر پراجیکٹس اینڈ انسٹی ٹیوشنز MWFسید امجد علی شاہ، وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، رجسٹرار ڈاکٹر خرم شہزاد، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نور اللہ صدیقی نے مستحقین میں راشن بیگ تقسیم کیے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پراجیکٹس اینڈ انسٹی ٹیوشنز MWF سید امجد علی شاہ نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاو¿نڈیشن کی طرف سے ہر سال رمضان المبارک سینکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جاتا ہے۔ مخیر حضرات کی مدد سے حق داروں تک حق پہنچا رہے ہیں۔ اشیاءخوردونوش کی خریداری، پیکنگ اور مستحقین کا ایک شفاف نظام کے تحت انتخاب کیا جاتا ہے۔