متروکہ وقف املاک بورڈ :سکھ تہواروساکھی میلہ 2024کے تمام تر انتظامات مکمل
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) متروکہ وقف املاک بورڈ نے سکھ مذہب کے تہواروساکھی میلہ 2024کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے۔ چیئرمین بورڈ ارشد فرید خان گورودواروں میں تزئین و آرائش یاتریوں کی سکیورٹی، رہائش، ٹرانسپورٹ، میڈیکل سمیت دیگر انتظامات کا خود جائزہ لیں گے۔ ایڈیشنل سیکرٹری رانا شاہد کے مطابق شرائنز برانچ نے پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کی مشاورت سے انتظامات کو فول پروف بنایا گیا ہے۔ وفاقی و صوبائی ادارے اپنی ذمہ داری احسن طریقہ سے انجام دیں گے تاکہ یاتریوں کی مہمان نوازی بہترین انداز میں کی جاسکے اور وہ حسین یادیں لیکر واپس جائیں۔